صدر مرمو جمعرات کو آسام کے دو روزہ دورے پر
گوہاٹی، اکتوبر۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو جمعرات کو آسام کے دو روزہ دورے پر یہاں پہنچ رہی ہیں۔ صدر بننے کے بعد مسز مرمو کا اس شمال مشرقی ریاست کا یہ پہلا دورہ ہے۔مسز مرمو آج 12:45 بجے گوہاٹی پہنچیں گی اور آئی آئی ٹی گوہاٹی میں ایک پروگرام میں شرکت کریں گی۔اس دوران وہ دھوبری میڈیکل کالج اور اسپتال کا افتتاح کریں گی اور آسام ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج میں منعقد ہونے والے ایک شہری پروگرام میں شرکت کریں گی۔ جہاں ریاست کے کم از کم 500 نامور افراد ان سے بات چیت کریں گے۔وہ جمعہ کی صبح کامکھیا مندر میں پوجا کریں گی۔بعد میں وہ شریمنت سنکر دیو کلاشیتر میں ایک طے شدہ پروگرام میں 2000 آنگن واڑی مراکز، 100 چائے کے باغان اسکولوں اور ریاستی اور مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔وہ جمعہ کی شام دہلی کے لیے روانہ ہوں جائیں گی۔