صدر امارات محمد بن زاید آل نہیان کے پہلے دورہ فرانس کی وڈیو وائرل
پیرس،جولائی۔شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اپنے بطور سربراہ، فرانس کے پہلے دورے کے موقع پر 1975 میں اپنے والد مرحوم شیخ زاید آل نہیان کے ہمراہ پہلی بار فرانس آنے کی یادیں صدر فرانس کے ساتھ تازہ کیں۔ انہوں اس موقع پر فرانس کے صدر ماکرون کو اپنی شیخ زاید کے ساتھ بنی ہوئی تصویر دکھائی۔ جب شیخ محمد بن زاید آل نہیان 14 سال کے تھے۔یادوں کو تازہ کرنے کے اس منظر کی ویڈیو متحدہ عرب امارات کے صدر کے ثقافتی مشیر ذکی نصیبہ نے شئیر کی ہے۔ ویڈیو مں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ محمد بن زاید آل نہیان صدر ماکرون کو دکھا رہے ہیں کہ وہ اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جب ان کے والد فرانس کے سرکاری دورے پر تھے۔1975 میں بنائی گئی اس تصویر میں 14 سالہ محمد بن زاید النہیان اور نصیبہ کو فرانسیسی صدر فالیری جیسکار دیستان کے ساتھ میٹنگ کے دوران بیٹھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے 1975 کے دوران شیخ زاید النہیان کا بطور سربراہ فرانس کا پہلا دورہ کیا تھا۔شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے فرانسیسی صدر ماکرون کو بتایا یہ سوٹ زیب تن کیے ہوئے بچہ میں ہوں۔’ اس پر صدر ماکرون نے کہا صحیح بتاو، واقعی؟’ تاہم صدر فرانس کی اہلیہ نے شیخ محمد سے کہا آپ بالکل بدلے نہیں۔’ اس پر شیخ محمد بن النہیان نے جوابا انہیں کہا شکریہ میم۔’اس موقع پر نصیبہ نے کہا’ 1975 میں شیخ زاید بن النہیان اسی طرح سرکاری دور پر پہلی بار آئے تھے۔ جوابا صدر میکرون نے کہا فرانس متحدہ عرب امارات کا سٹریٹجک اتحادی ہے۔’