شیو راج کاجبل پور ڈویژن میں یوریا کی فراہمی کے متعلق مسلسل دوسرے دن اجلاس

بھوپال، ستمبر۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے جبل پور ڈویژن میں یوریاکی فراہمی کو لے کر آج مسلسل دو سرے دن میٹنگ میں دیے گیے ہدایات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔مسٹر چوہان نے افسروں سے پوچھاکہ کل جو طے کیا گیا تھا،اس پر کیا کاروائی ہوئی۔ریاستی حکومت نے جو طے کیا تھاکہ70فیصد مارک فیڈ کے پاس اور پھر کوآپریٹیو کمیٹی کے ذریعے کسانوں کو ملے گا، 30فیصد نجی علاقوں میں جانا تھا۔ اس کی خلاف ورزی کرنے میں جواب دہ کون ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنھوں نے نجی لوگوں کو زیا دہ دیا، ان کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔اس پر جبل پور ڈویژنل کمیشنر نے بتایاکہ دو سطح پر کاروائی ہوئی ہے۔ پہلی سطح پر تین لوگوں پر مقدمہ درج ہوا ہے، جن کے نام دواریکا گپتا، جے پرکاش سنگھ اور راجیندر چودھری ہیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ دوراریکا گپتا بلاس پور کا ٹرانسپوٹر ہے۔ ملزم کے تین ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی ہے، وہ فرار ہے۔ اسسٹنٹ سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ بھوپال کے جے پرکاش سنگھ کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ جاری ہے۔ شروعات میں نوئیڈا کے راجیندر سنگھ کا نام ہے،لیکن ملزم ملوث نظر نہیں آ رہا ہے۔ ایسے میں ملزم کے اسسٹنٹ آر کے چوپڑا سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔انھوں نے بتایا دوسری سطح پر چھاپہ ماری کے درمیان گودام میں 129میٹرک ٹن کھاد ملا ہے،باقی کے لیے کاروائی جاری ہے۔وزیر اعلی نے میٹنگ میں کہا کہ ملزموں کو کسی بھی قیمت پر نہیں چھوڑنا ہے۔ بقیہ لوگوں کو بھی جلد پکڑلیا جائے گا۔ سخت کاروائی کر کے ایسے لوگوں کو ختم کریں۔مسٹر چوہان نے کہا کہ جن ضلعوں میں کھاد کی ضروری ہے، ان میں کھاد کی کمی نہ ہو۔ ایڈوانس لفٹنگ کی جائے اور تمام ضلعوں کا سروے کر کے بتایا جائے۔

Related Articles