شیوسینا بال ٹھاکرے کے نظریات پر عمل کرے گی: سنجے راوت

ممبئی، جون ۔شیوسینا کی ایگزیکٹیو میٹنگ میں پارٹی کے باغیوں سمیت ہندوتوا کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی اور اس میں چھ قراردادیں منظور کی گئیں۔ شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے صحافیوں کو بتایا کہ میٹنگ میں چھ قراردادیں منظور کی گئی ہیں۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے کے ہندوتوا نظریہ پر عمل کرے گی اور سنیکت مہاراشٹر کے نظریہ سے سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ پارٹی سے غداری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو باغیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ جا چکے ہیں وہ بالا صاحب کا نام استعمال نہیں کر سکتے۔ مسٹر بال ٹھاکرے کا نام استعمال کرنے والوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی جائے گی۔چیف منسٹر اور شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ شیو سینا چھوڑنے والے لیڈروں کو شیو سینا اور بالا صاحب ٹھاکرے کے نام پر ووٹ نہیں مانگنا چاہیے۔ اپنے والد کے نام پر ووٹ مانگیں۔ مہاوکاس اگھاڑی متحد ہے۔ شام تک پارٹی چھوڑنے والوں کے خلاف کارروائی کے بارے میں بتایا جائے گا۔ مسٹر راوت نے کہاکہ مسٹر ادھو ٹھاکرے نے جو کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ ہم سب ان کی قیادت میں الیکشن لڑیں گے۔

Related Articles