شیوراج کی مودی سے ملاقات

بھوپال، نئی دہلی، دسمبر۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ریاست میں عوامی بہبود سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔مسٹرچوہان نے نئی دہلی میں وزیر اعظم مسٹرمودی سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے اگلے ماہ جنوری میں اندور میں منعقد ہونے والے پرواسی بھارتیہ دیوس، جی-20 کانفرنس، عالمی سرمایہ کار سمٹ اور کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے انعقاد سے متعلق موضوعات پر وزیراعظم نریندرمودی سے رہنمائی حاصل کی۔وزیر اعظم اندور میں منعقد ہونے والے پرواسی بھارتیہ دیوس کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعلیٰ مسٹرچوہان نے عالمی سرمایہ کارسمٹ میں وزیر اعظم مودی سے ورچوئل موجود رہنے اور کانفرنس سے خطاب کرنے کی درخواست کی۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ مسٹرچوہان نے ریاست میں جاری ترقیاتی کاموں، پروگراموں اور عوامی بہبود کی اسکیموں کی پیشرفت سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

Related Articles