حکومت پہلے زمین مافیا کے نام سامنے لائے: سدھو

چندی گڑھ، اپریل ۔ پنجاب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو نے کہاکہ زمین مافیا کو سیاستداں، بیوروکریٹس کا تحفظ اور سرکاری ملازم مدد فراہم کرتے ہیں اور پنجاب کا یہ سب سے بڑا گھپلہ ہے جو لاکھوں کروڑوں کا ہے۔مسٹر سدھو نے منگل کو ٹوئٹ کیا کہ اگر عام آدمی پارٹی کی حکومت زمین مافیا کو ختم کرنے کے تئیں واقعی سنجیدہ ہے تو اس گھپلہ میں شامل لوگوں کے نام سامنے لائے۔ صرف اعلانات سے کچھ ہونے والا نہیں۔خیال رہے کہ انہوں نے کہاتھا کہ انہوں نے زمین مافیا کو کچلنے کی کوشش کی لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس وقت کے وزیراعلی بھی اس میں شامل تھے اس لئے کام سرے نہیں چڑھ سکا۔انہوں نے اگلے ٹوئٹ میں کہا کہ نالج شیئرنگ ایگریمنٹ کے چکر میں وزیراعلی بھگونت مان نے پنجاب کی خودمختاری کو سرنڈر کردیا ہے۔ پنجاب کے داخلی معاملات میں دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کی غیرآئینی مداخلت کو جواز فراہم کیا گیا ہے۔ اس سے پنجاب کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے۔

 

Related Articles