شیئر بازار میں دوسرے روز بھی گراوٹ

ممبئی ،جون۔عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ماروتی، ریلائنس، ٹی سی ایس، انفوسس اور ایل ٹی سمیت 20 بڑی کمپنیوں میں فروخت کی وجہ سے شیئر بازار آج مسلسل دوسرے دن بھی گرکر بند ہوا۔بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 185.24 پوائنٹس گر کر 55381.17 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 61.80 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 16522.75 پوائنٹس پر آگیا۔ اس دوران بڑی اور درمیانی کمپنیوں کے برعکس چھوٹی کمپنیوں میں خریداری ہوئی۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.10 فیصد گر کر 23،119.65 پوائنٹس پر آگیا جبکہ اسمال کیپ 0.62 فیصد چڑھ کر 26،534.53 پوائنٹس پر آگیا۔اس دوران بی ایس ای میں کل ملاکر 3462 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 1487 کی فروخت ہوئی جبکہ 1844 کی خریداری ہوئی اور 131 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 31 کمپنیاں گراوٹ پر جبکہ باقی 19 تیزی رہی ۔بی ایس ای میں 13 گروپ گرے جبکہ پانچ میں اضافہ ہوا جبکہ ایک مستحکم رہا۔ اس عرصے کے دوران پاور 1.70، ٹیک 1.18، ہیلتھ کیئر 1.16، آئی ٹی 1.04، ٹیلی کام 0.63، یوٹیلٹیز 1.51، آئل اینڈ گیس 0.58، ریئلٹی 1.15، سی ڈی جی ایس 0.33 اور ایف ایم سی جی گروپ 0.65 فیصد گرے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.14، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.56 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.13 فیصد گرا جب کہ جرمنی کے ڈی اے ایکس میں 0.32 فیصد اور جاپان کے نکئی میں 0.65 فیصد اضافہ ہوا۔

Related Articles