شیئر بازار میں تیزی

ممبئی، مئی۔ امریکہ میں بے روزگاری کی شرح اندازے سے کم رہنے اور چین کی شرح سود میں 15 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کی وجہ سے عالمی معیشت کے مضبوط بنے رہنے کی امید میں مقامی سطحوں پر چوطرفہ خریداری سے سینسیکس اور نفٹی گزشتہ روز کی بھاری گراوٹ سے ابھرتے ہوئے آج ڈھائی فیصد سے زائد کی تیزی پر رہے۔ سرمایہ کاروں کی اقتصادی ترقی کی رفتار سست پڑنے اور بڑھتی مہنگائی کی تشویشات کے درمیان چین نے اپنی معیشت کو حمایت دینے کےمقصد سے آج اہم قرض کی شرح (ایل پی آر) میں 15 بنیادی پوائنٹ کی کٹوٹی کردی ۔ اس سے عالمی منڈی میں سرمایہ کاروں کے جوش و خروش میں اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ہی برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 1.93، جرمنی کا ڈی اے ایکس 1.78، جاپان کا نکئی 1.27، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 2.96 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.60 فیصد بڑھ گیا۔ اس کے ساتھ امریکہ میں بے روزگاری کی شرح اندازے سے کم ہونے کا اثر بھی شیئر بازاروں پر پڑا۔اس کی وجہ سے مقامی سطح پر سرمایہ کاروں کی ہمہ چو طرفہ خریداری سے بی ایس ای کا تیس حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 1534.16 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 54 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کرکے 54326.39 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 4.75 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 16 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے اوپر 16226.15 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔ اس مدت کے دوران، بی ایس ای مڈ کیپ 1.98 فیصد بڑھ کر 22,506.85 پوائنٹس اورا سمال کیپ 2.13 فیصد بڑھ کر 26,351.29 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

Related Articles