شہڈول کے پروگرام میں شرکت کے لیے جانے والی بس پلٹی، ایک شخص کی موت، 32 زخمی

کٹنی، نومبر۔ مدھیہ پردیش میں ضلع کٹنی ضلع اومریا پان تھانہ علاقے میں آج شہڈول کے پروگرام میں شرکت کے لیے جا نے والی ایک بس الٹ گئی، جس سے ایک مسافر کی موت ہو گئی اور 32 دیگر مسافر ین زخمی ہو گئے، جن میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو جبل پور ریفر کر دیا گیا۔پولس ذرائع کے مطابق جبل پور انتظامیہ کی جانب سے شہڈول میں ہونے والے پروگرام کے لیے کنجئی بوڈھاکر سے شہریوں کو بھیجا گیا تھا۔ صبح کے وقت اومریا پان تھانہ علاقہ کے سہورا روڈ پر واقع پکاریہ گاؤں کے نزدیک ایک موڑ پر بس بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں ایک بزرگ خاتون کی موت ہو گئی اور بس کے 32 مسافر زخمی ہو گئے، جن میں سے 12 کو تشویشناک حالت میں جبل پور ریفر کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی باقی زخمیوں کو علاج کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔پولس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

Related Articles