شوپیاں کے ہف شیرمال علاقے میں انکاؤنٹر شروع

سری نگر،ستمبر۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ہف شیر مال علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں کے ہف شیرمال علاقے میں انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں۔قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ پارٹی نے پیر کی صبح شوپیاں کے ہف شیر مال علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

Related Articles