شوبھندو ادھیکاری کو جھانکڑا میں ریلی کرنے کی اجازت ملی

کلکتہ،مارچ۔ کلکتہ ر ہائی کورٹ نے شوبھندو ادھیکاری کو جھانکڑا میدان میں ریلی کرنے کی اجازت دیدی ہے۔عدالت کے اس فیصلے کے بعد بی جے پی لیڈران اور ورکر س پرجوش ہیں ۔بی جے پی کے گھٹال ضلع صدر نے آج چندرکونہ کے جھانکرا ہائی اسکول گراؤنڈ میں شوبھندوادھیکاری کی میٹنگ منسوخ کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ جلسے کی تمام تیاریاں مکمل ہونے کے باوجود پولیس نے آخری وقت میں اجازت منسوخ کر دی ہے۔ بی جے پی کے گھٹال ضلع صدر تنموئے داس آج صبح جھانکرا ہائی اسکول میدان میں نظر آئے۔ اجلاس کی منسوخی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکمراں جماعت اور پولیس نے میٹنگ کو منسوخ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ اگرچہ ہیڈ ماسٹر نے اجازت دے دی تھی لیکن دباؤ کی وجہ سے اجازت منسوخ کر دی ہے۔ اسکول کی جانب سے اجازت کی منسوخی کی اطلاع انہیں نہیں دی گئی تھی تاہم منسوخی کی کاپی سوشل میڈیا اور میڈیا پر گردش کر دی رہی ہے۔کلکتہ ہائی کورٹ سے اجازت ملنے کے بعد پارٹی کارکنان پرجوش ہیں ۔ جسٹس راج شیکھر منتھا نے ہدایت دی کہ میٹنگ پرامن طریقے سے ہونی چاہیے۔ کسی قسم کی اشتعال انگیزی نہیں ہونی چاہیے۔

Related Articles