شمال مشرق ربر کی پیداوار کے لئے ہب کے طورپر ابھرے گا: گویل

نئی دہلی، دسمبر۔ کامرس اینڈ انڈسٹری کے مرکزی وزیر پیوش گویل نے کہاکہ شمال مشرقی خطہ ربر کی پیداوار کے لئے ایک ہب کے طورپر بھر سکتا ہے۔ مرکزی حکومت نے آئندہ پانچ برسوں میں شمال مشرق کی ریاستوں کے لئے کل ملاکر 2 لاکھ ہیکٹیئر میں ربر پلانٹیشن کا منصوبہ بنایا ہے۔مسٹر گویل نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ’گنتویہ۔تریپورہ۔نیویش سمیلن‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تریپورہ 30ہزار ہیکٹیئر کی کھیتی کے ساتھ ملک میں ربر کا دوسرا سب سے بڑی پیداوار کرنے والی ریاست ہے۔ ریاستی حکومت سے اس سمت میں فوری طورپر اقدامات کرنے اور ریاست میں ربر پلانٹیشن کو توسیع دینے کے لئے موسم کی و جہ سے پیدا شدہ شروعاتی کھیتی کے موقع کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔آٹوموٹیو ٹائر مینوفیکچررس ایسوسی ایشن (اے ٹی ایم اے) کی نمائندگی کرنے والی چار اہم ٹائر کمپنیوں نے ایک ساتھ مل کر پانچ برسوں کی مدت میں شمال مشرقی ہندستان کی سات ریاستوں میں 200,000ہیکٹیئر زمین میں ربر پلانٹیشن کی ترقی کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے کاتعاون کرنے کا عزم کیا ہے۔ یکم مارچ 2021کو ربربورڈ اور اے ٹی ایم اے کے مابین ایک معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔حصہ لینے والی ٹائر کمپنیوں نے ایک ساتھ 20مئی 2021کو ربر بورڈ کے ذریعہ قائم اکاونٹ میں 12کروڑ روپے منتقل کئے۔ ٹائر کمپنیوں کی طرف سے دستیاب کرائے فنڈ کا استعمال 2021میں شجرکاری شروع کرنے کے لئے پودے لگانے کے سامان کی خریداری کی جارہی ہے۔مسٹر گویل نے کہاکہ تریپورہ بانس فلورنگ کی سب سے بڑی اکائی کا گھر ہے۔ تریپورہ میں اگربتی صنعت کے ملک کے ہب کے طورپر ابھرنے اور ہندستان کو بانس جسے اکثر گرین گولڈ، صنعت کہا جاتا ہے، میں خودکفیل بنانے کی صلاحیت ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کی شمال مشرق کو ہندستان کی ’اشٹ لکشمی‘ میں تبدیل کرنے کی اپیل کا حوالہ دیتے ہوئے، مسٹر گویل نے کہاکہ وزیراعطم نے ’فوکس نارتھ ایسٹ‘ پروگرام کو اولین ترجیح دی ہے اور یہاں ’میک ان انڈیا‘ پروگرام کے نفاذ’میک ان نارتھ ایسٹ‘ پروگرام کے طورپر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انویسٹ انڈیا کے لئے وقف ایک نارتھ ایسٹ ڈیسک قائم کی گئی ہے جس سے بنیادی ڈھانچہ بہتری آئی ہے اور صنعت کو فروغ ملا ہے۔

 

Related Articles