شمالی کوریا نے پھر بلیسٹک میزائلوں کا تجربہ کرلیا

سیویل،دسمبر ۔ پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے مزید بلیسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل کی جانب دو بلیسٹک میزائل فائر کئے۔اس سلسلے میں جاپانی نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بلیسٹک میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرے۔ جاپانی وزارتِ دفاع کے مطابق شمالی کوریا کے فائر کیے گئے بلیسٹک میزائلوں نے 550کلومیٹر کی بلندی تک پرواز کی اور 250کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میزائلوں سے ہونے والے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔شمالی کوریا نے بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود اس سال بڑی تعداد میں میزائل تجربات کیے۔ان تجربات میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی شامل ہے جو امریکہ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Related Articles