شراوستی:سڑک حادثے میں 6کی موت،8زخمی

شراوستی:اپریل۔ اترپردیش کے ضلع شراوستی کے اکونا علاقے میں ہفتہ کی صبح پیش آئے سڑک حادثے میں کار سوار چھ افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر آٹھ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پراچی سنگھ نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر سونرئی گاؤں کے نزدیک آج صبح تقریبا چھ بجے ایک تیز رفتار انووا کار درخت سے ٹکرا گئی ۔ اس حادثے میں 14افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے جے سی بی کی مدد سے کار کو گڑھے سے باہر نکالا اور سبھی کو کمیونٹی ہیلتھ سٹر پہنچایا جہاں چھ کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ دیگر آٹھ کو نازک حالت میں بہرائچ میڈیکل کالج ریفر کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کار سوار سبھی افراد پنجاب کے لدھیانہ سے یہاں ایک رشتہ دار کے آخری رسوم کی ادائیگی میں شرکت کرنے پہنچے تھے مہلوکین کی شناخت ہیرا لا(30)،راما دیوی، مکیش کمار(30)،پتی لال(30)،ویرو عرف امت(09)اور کار ڈرائیور ہریش(42)کے طور پر کی گئی ہے۔ کار ڈرائیور لدھیانہ کا رہنے والا تھا جبکہ دیگر لوگ کرموہنا تھانہ اکونا شراوستی کے رہنے والے تھے۔زخمیوں میں سریش کمار(42)،ننکے عرف سشیل کمار(35)،نیتو(28)،ببلو(34)،سندرا عرف سریتا(30)روہی(08)،لاڈو(5) اور نیلم(25) کو علاج کے لئے بہرائچ بھیجا گیا ہے۔z

Related Articles