شاہ چارلس کی تاجپوشی، 23 کلو کا چاکلیٹی مجسمہ تیار

لندن،اپریل۔برطانوی شہزادہ چارلس جلد ہی بادشاہ چارلس ہوجائیں گے جس کی تیاریاں زوروشور سیجاری ہیں، اسی تناظر میں ایک خاتون نے 17 لیٹر چاکلیٹ سے ان کا بہت خوبصورت مجسمہ بنایا ہے۔اس کی تیاری میں ٹِوکس، ملکی وے، باؤنٹی اور گیلکسی چاکلیٹیں بھی لگائی گئی ہیں۔ سینے سے کچھ نیچے تک کا یہ مجسمہ (بسٹ) عین چارلس کی جسامت کے لحاظ سے بنایا گیا ہے جس کا کل وزن 23 کلوگرام تک ہے۔ اس کی تیاری میں ایک ماہ کا عرصہ بھی لگا ہیلیکن اس کی تیاری میں سب سے اہم چیلنج یہ تھا کہ آخر مائع چاکلیٹ کو کس طرح سے شہزادہ چارلس کے چہرے میں ڈھالا جائے۔ اس کے لیے ماہرین کو بلایا گیا اور مجسمہ سازی کی طرح چاکلیٹ کو برتا گیا تاکہ حقیقی خدوخال حاصل کئے جائیں،پھر لباس پر مختلف برانڈ کی چاکلیٹیں بھی لگائی گئی ہیں۔ بادشاہ چارلس اس یادگار تقریب میں جو لباس پہنیں گے عین وہی لباس مجسمے پر لگایا گیا ہے جب کہ کندھے پر پٹیاں اور سینے پر بیج بھی ملکی وے اور باؤنٹی چاکلیٹ وغیرہ سے بنائے گئے ہیں،واضح رہے کہ شہزادہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب 6 مارچ کو لندن کے مشہور ویسٹ منسٹر ایبے میں ادا کی جائے گی۔

Related Articles