شاہ نے تنوٹ ماتا مندر کا دورہ کیا

جیسلمیر، ستمبر۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج تنوٹ ماتا مندر کا دورہ کیا جو کہ بین الاقوامی ہند-پاکستان سرحد کے قریب واقع ہے۔مسٹر شاہ صبح 9.30 بجے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جیسلمیر سے تنوٹ ماتا مندر پہنچے جہاں انہوں نے مندر میں پوجا کی۔انہوں نے مندر کے احاطے میں ہی محکمہ سیاحت کے بارڈر ٹورزم ڈیولپمنٹ سینٹر کا سنگ بنیاد رکھ کر بھومی پوجن کی۔ اس دوران سنگ بنیاد رکھنے کا پروگرام منتروں کے جاپ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اس دوران زراعت کے مرکزی وزیر مملکت کیلاش چودھری، بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل پنکج کمار سنگھ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی وی رام شاستری، انسپکٹر جنرل ڈیوڈ لال رنگسا، ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسیم ویاس اور دیگر افسران موجود تھے۔قبل ازیں، تنوٹ ماتا مندر پہنچنے پر بی ایس ایف کے جوانوں نے انہیں مندر کے احاطے میں واقع وجے استمب میں گارڈ آف آنر دیا۔ مسٹر شاہ نے وجے استمب پر پھول چڑھا کر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے بی ایس ایف کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور فیلڈ میں بی ایس ایف افسران کو درپیش مسائل پر بات کی۔ اس کے بعد وہ تنوٹ ماتا مندر سے جیسلمیر آئے اور جیسلمیر ہوائی اڈے سے جودھپور کے لیے روانہ ہوئے۔واضح رہے کہ نیتی آیوگ نے ​​تنوٹ ماتا مندر کے لیے 17.67 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔ جس سے سیاحوں کے لیے اس علاقے میں سیاحت کی نئی جہتیں قائم ہوں گی۔ جس میں سیاحوں کے لیے ڈکومینٹری ہتھیاروں کی نمائش، فوٹو گیلری، مارٹر، جنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں، دشمن ملک کے ٹینک وغیرہ کو بی ایس ایف کی جانب سے نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

 

Related Articles