سینسیکس اور نفٹی میں تیزی

ممبئی، ستمبر۔غیر ملکی بازاروں میں گراوٹ کے باوجود مقامی سطح پر سترہ گروپوں میں ہوئی خریداری کی بدولت آج سینسیکس اور نفٹی میں نصف فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 442.65 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 59 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے اوپر59245.98 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 115.75 پوائنٹس بڑھ کر 17655.20 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ بی ایس ای کامڈ کیپ 0.46 فیصد مضبوط ہوکر 25581.20 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.89 فیصد بڑھ کر 29056.74 پوائنٹس پررہا۔اس دوران بی ایس ای میں کل 3736 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 2208 میں خریداری جبکہ 1348میں گراوٹ رہی وہیں 180 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای پر 35 کمپنیوں میں تیزی جبکہ باقی 15 میں گراوٹ رہی۔بی ایس ای میں پاور اور آئل اینڈ گیس گروپ کے 0.32 فیصد کی فروخت کے علاوہ بقیہ 17 گروپس میں تیزی رہی۔ اس دوران، بنیادی مواد 0.91، سی ڈی جی ایس 0.52، فنانس 0.71، صنعتی 0.58، ٹیلی کام 0.93، بینکنگ 0.89، کیپٹل گڈز 1.07، کنزیومر ڈیوریبلز 0.54، ریئلٹی 0.73، ٹیک 0.7 اور میٹل گروپ کے شیئرمیں 2.04 فیصد کا اضافہ ہوا۔بین الاقوامی سطح پر گراوٹ کا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای0.63، جرمنی کا ڈیکس2.20، جاپان کا نکیئی 0.11 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.16 فیصد لڑھ ک گیا، جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.42 فیصد بڑھ گیا۔

Related Articles