سیتا رمن نے ہندوستان کو عالمی قبولیت کو اجاگر کیا

واشنگٹن، اپریل۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کل انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے ملاقات کی۔ ورلڈ بینک کی اسپرنگ میٹنگ سے الگ فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی ) اور یو ایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم کے زیر اہتمام ’انڈین ڈیکیٹ میں سرمایہ کاری ‘ کے موضوع پر ایک پر ایک گول میز کانفرنس میں ہندوستان کی عالمی قبولیت کو اجاگر کیا۔وزارت خزانہ کے ٹویٹ کے ذریعے یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا گیا کہ گول میز کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے ’نیو انڈیا‘ کی عالمی قبولیت کی حقیقت کو اجاگر کیا اور کہا کہ ہندوستان ’امرت کال‘ میں ایک سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر عالمی اقتصادی نظام نیا رول ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا بھر میں ری سیٹ ہونے کی حقیقت اور کووڈ 19 وباسے درپیش چیلنجوں کے باوجود، ہندوستان میں بہتری میں تیزی برقرار ہے۔امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ’’ہندوستان کی دہائی میں سرمایہ کاری – وزیر خزانہ نرملا سیتارامن، یو ایس آئی ایس پی اور فکی انڈیا کے ساتھ ایک ایگزیکٹو گول میز کانفرنس میں حصہ لے کر خوشی ہوئی۔ اس دوران ہندوستانی معیشت کی تبدیلی اور کمپنیوں کے لیے مواقع پر وسیع بحث ہوئی۔محترمہ سیتا رمن نے عام بجٹ 2023-24 میں متعارف کرائے گئے کئی ساختی اور گورننس اصلاحات کے بارے میں بھی بات کی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ’امرت کال‘ کے دوران ’نیو انڈیا ‘ حقیقی طورپر حاصل کیا جاسکے۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ دنیا بھر کے لوگوں کی جانب سے ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن ٹولز کو اپنا نے کی شرح کے لحاظ سے ہندوستان دوگنی رفتار سے اپنا رہا ہے، جس سے ان کی زندگیوں کو مؤثر طریقے سے آسان بنایا جا رہا ہے۔

Related Articles