سیتا رمن اے ڈی بی کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کریں گی

نئی دہلی،مئی ۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والی ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی چار روزہ 56ویں سالانہ میٹنگ میں شرکت کریں گی۔محترمہ سیتا رمن ہندوستانی وفد کی نمائندگی کریں گی۔ وفد سرمایہ کاروں اور دو طرفہ ملاقاتوں میں شرکت کرے گا۔ اس میں محکمہ اقتصادی امور، وزارت خزانہ کے اہلکار شامل ہیں۔ وفد آج رات جنوبی کوریا روانہ ہوگا۔ان اجلاسوں میں اے ڈی بی کے رکن ممالک کے سرکاری وفود کے ساتھ ساتھ مبصرین، غیر سرکاری اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندے، میڈیا، مالیاتی ادارے، بینک اور دیگر نجی کمپنیاں شرکت کریں گی۔

Related Articles