سہارنپور:سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے 4اراکین کی موت

سہارنپور:مارچ۔ اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے مرزاپور علاقے میں منگل کی شام ایک ہی کنبے کے چار اراکین کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی جن کی تدفین بدھ کے صبح گاوں کے قبرستان میں کی گئی ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیہات ساگر جین نے بتایا کہ سڑک حادثے میں نسیم(26)،ماں ناصرہ(55)،ترنم(25) اور تین سالہ لڑکی رضیہ کی موت ہوگئی جبکہ چار ماہ کے ریان شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔ اس حادثے میں متوفی کے کنبے کے رکن عاقل ولد جمیل کی تحریر پر کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرزاپور کے گاؤں خوشحال پور باشندہ نسیم اپنے پانچ اہل خانہ کے ساتھ بائیک سے عالم پور آدم پور گاؤں میں اپنے گاؤں خوشحال پور لوٹ رہاتھا کہ مرزاپور علاقے میں دہلی۔یمنوتری قومی شاہراہ پر سہارنپور سے بادشاہی باغ جانے والی سڑک پر گاؤں جاٹو والا کے نزدیک سامنے سےآرہی بے قابو کار نے زور دار ٹکر ہوگئی تھی۔ اس حادثے میں نسیم اور اس کی تین سالہ بھتیجی رضیہ کی موت ہوگئی تھی جبکہ نسیم کی ماں ناصرہ اور بھابھی ترنم نے دیر رات ضلع اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا تھا۔ چار ماہ کے معصوم ریان کو پہلے پلکھنی واقع سرکاری میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیاجہاں سے اسے چنڈی گڑھ کے لئے ریفر کردیاگیا۔مہلوکین کی آج صبح خوشحال پور کے قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔

Related Articles