سکم میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے استعفی دیا

کنگٹوک، فروری۔سکم کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سودیش جوشی نے بدھ کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ۔مسٹر جوشی نے یہاں چیف سکریٹری کو سونپے اپنے استعفی میں کہاکہ یہ اس کو فورا منظور ہونا چاہئے ۔ انہوں نے خط میں الزام لگایا کہ ان کے خلاف کچھ’بے بنیاد‘ الزام لگائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا ،’’میرے خلاف کچھ بے بنیاد الزام سوشل میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا میں چل رہے ہیں ،جن میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ میں ہمیشہ اپنے پیارے ریاست سکم کے تئیں ایماندار رہا ہوں ۔ ‘‘انہوں نے کہاکہ ایسی حالت میں ان کا ضمیرانہیں عہدے پربرقراررہنے کی اجازت نہیں دے رہاہے ۔

Related Articles