سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

چنئی، جنوری۔تمل ناڈو کے کڈلور ضلع کے آیانارپلائم گاؤں میں تروچی-چنئی قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹرک کے پیچھے سے آنے والی کار سے ٹکرانے سے ایک آئی ٹی جوڑے سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی منگل کو موت ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی شناخت وجے راگھون، ان کی اہلیہ وتسالہ، ان کی ماں وسانتھا لکشمی اور جوڑے کے دو بچے وشنو اور ادیرتھ کے طور پر ہوئی ہےوہ مدورائی کے رہنے والے تھے اور اس وقت چنئی کے نانگنلور میں رہ رہے تھے۔ حادثے کے وقت وہ کیرالہ سے واپس لوٹ رہے تھے۔حادثہ صبح 3 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب کار ڈرائیور وجے راگھون نے ہائی وے پر ٹریفک جام کی وجہ سے ٹرک کے پیچھے کار کی رفتار کم کی۔ اس دوران تلنگانہ رجسٹریشن نمبر کی ایک تیز رفتار ٹرک نے پیچھے سے کار کو ٹکر مار دی۔تصادم کے بعد کار دونوں ٹرکوں کے درمیان پھنس گئی اور مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ کار میں سوار پانچوں افراد کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقع پر پہنچی اور بڑی مشکل سے لاشوں کو گاڑی سے باہر نکالا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال ولوپورم بھیج دیا گیا۔ معاملہ زیر تفتیش ہے۔

Related Articles