سپریم کورٹ نے ارکان اسمبلی خریدی معاملہ کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی
حیدرآباد,مارچ۔سپریم کورٹ نے بی آر ایس کے ارکان اسمبلی کی خریداری کی کوشش کے معاملہ کی سماعت 31جولائی تک ملتوی کردی۔عدالت نے اس معاملہ کی سی بی آئی جانچ پر روک لگانے کی درخواست کو مسترد کردیا۔عدالت نے 31 جولائی تک جانچ روکنے کے احکامات جاری کیے۔ سپریم کورٹ بنچ نے آئندہ سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی۔ریاستی حکومت نے پہلے ہی کئی بار سی بی آئی تحقیقات پر روک لگانے کی درخواست کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو مسترد کر دیا۔ ہائی کورٹ کے پہلے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی۔