سپریم کورٹ نےٹیسٹا کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا

نئی دہلی، ستمبر ۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یو یو للت پر مشتمل تین رکنی بینچ نےٹیسٹاکو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ گزشتہ دو ماہ سے زیر حراست ہے اور پولیس نے پوچھ گچھ کے تمام لازمی طریقہ کار کو مکمل کرلیا ہےنیز مزید دنوں تک اسے تحویل میں نہیں رکھا جاسکتا -اس کی ضمانت منظور کی جاتی ہے -عدالت نے ٹیسٹا کو یہ بھی حکم دیا کہ جب تک ہائی کورٹ اس معاملے پر غور نہ کرے وہ اپنا پاسپورٹ تفشیش کاروں کے حوالے کردیں نیزعدالت نے ٹیسٹا کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ تحقیقات میں تعاون کریں- ٹیسٹا نے گجرات ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت داخل کی تھی جسے گجرات ہائی کورٹ نے یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ معاملے کی تفشیش جاری ہے اور بادی النظر میں ملزمہ کے خلاف شواہد موجود ہیں درخواست ضمانت مسترد کر دئے جانے کے بعد گجرات مسلم کش فسادات میں مسلمانوں کو انصاف دلوانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والی ٹیسٹا نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔آج اس معاملے پر ملک کی سب سے بڑی عدالت نے اپنا حتمی فیصلہ ظاہر کیا -گزشتہ کل درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران چیف جسٹس یو یو للت نے گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے درخواست رد کئے جانے پر بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسکی سرزنش کی تھی اور یہ کہا تھا کہ جن جرائم کے تحت ملزمہ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا وہ قابل ضمانت ہے –

Related Articles