سونیا گاندھی کورونا سے متاثر

نئی دہلی، جون۔کانگریس صدر سونیا گاندھی کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں اور وہ فی الحال کسی سے نہیں مل رہی ہیں۔ جمعرات کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ محترمہ گاندھی گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے ملاقات کر رہی ہیں۔ اس دوران جب انہیں ہلکا بخار ہوا تو اس کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس میں وہ کورونا سے متاثر پائی گئیں۔ مسٹر سرجے والا نے کہا کہ محترمہ گاندھی کو نیشنل ہیرالڈ کیس میں 8 جون کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے حاضر ہونے کا نوٹس ملا ہے اور وہ نوٹس کی تعمیل کریں گی اور ای ڈی کے سامنے حاضر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ گاندھی کی صحت کے بارے میں مطلع کیا جاتا رہے گا۔

Related Articles