سونالی پھوگاٹ معاملے کی جانچ سی بی آئی کرے گی

پنجی،ستمبر۔گوا کے وزیر اعلی پرمود ساونت نے پیر کو کہا کہ ریاستی حکومت نے سونالی پھوگاٹ کی موت کے معاملے کو مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسٹر ساونت نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالہ سے وہ مرکزی وزیر داخلہ سے بات کریں گے۔حالانکہ وزیر اعلی نے دعوی کیا کہ جانچ صحیح سمت میں چل رہی ہے۔
اس سے پہلے ہریانہ کی حکومت نے مبینہ طور پر کوا کی حکومت سے معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کروانے کی درخواست کی تھی۔ ہریانہ کے حصار کی رہنے والی سونالی23اگست کو گوا کے انجنا اسپتال میں مردہ حالت میں لایا گیاتھا۔شروعات میں سونالی کی موت کی وجہ دل کا دورہ پڑ نا بتایا گیا لیکن پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ اس کے جسم پر کئی طرح کی چوٹیں بھی تھیں۔

Related Articles