سوربھ بھاردواج اور آتشی مارلینا نے وزیر کے طور پر حلف لیا
نئی دہلی، مارچ ۔عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ممبران اسمبلی سوربھ بھاردواج اور آتشی مارلینا نے جمعرات کو دہلی حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لیا۔لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے یہاں گورنرہاؤس میں دونوں کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعلی اروند کیجریوال اور دہلی حکومت کے دیگر وزراء بھی موجود تھے۔صدر دروپدی مرمو نے منگل کو ہی سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور ہیلتھ منسٹر ستیندر جین کے استعفے قبول کر لیے تھے۔ اس کے بعد مسٹر کیجریوال کے مشورے پر محترمہ مارلینا اور مسٹر بھاردواج کو بھی دہلی کے کابینہ وزیر کے طور پر ان کی منظوری دی گئی۔واضح رہے کہ محترمہ مارلینا کالکاجی سے ایم ایل اے ہیں۔ انہوں نے سال 2019 میں مشرقی دہلی سے لوک سبھا کا الیکشن بھی لڑا تھا۔ اے اے پی کے قومی ترجمان مسٹر بھاردواج گریٹر کیلاش سے ایم ایل اے ہیں۔ وہ اے اے پی حکومت کے پہلے دور میں وزیر بھی رہے۔اہم بات یہ ہے کہ مسٹر سسودیا کے مبینہ شراب پالیسی گھپلہ میں گرفتاری کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے پاس کل 18 محکمے تھے۔ مسٹر جین کی گزشتہ سال گرفتاری کے بعد ان کے قلمدان بھی مسٹر سسودیا کو سونپے گئے تھے۔ مسٹر سسودیا اور مسٹر جین دونوں یہاں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔