سنگاپور ایئر لائنز حیدرآباد کے لیے فضائی سروس شروع کرے گی

حیدرآباد، اکتوبر۔ سنگاپور ایئر لائنز (ایس آئی اے) نے جمعہ کو حیدرآباد سے سنگاپور کے لئے خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا۔ایس آئی اے کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق پہلی پرواز حیدرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 30 اکتوبر کو رات 23.10 بجے روانہ ہوگی۔ایئر لائن حیدرآباد اور سنگاپور کے درمیان روزانہ پروازیں چلائے گی، جس میں اے-350 خدمات ہر جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چلائی جائیں گی۔ ایئر لائن ہفتے کے بقیہ حصے میں اپنی بی737-8 نیرو باڈی خدمات کو جاری رکھے گی۔سنگاپور ایئر لائنز کے جنرل منیجر آف انڈیا سائی ین چن نے کہاکہ “ہمیں اے-350 طیاروں کے ساتھ حیدرآباد تک اپنی خدمات کو بڑھانے پر خوشی ہے۔ ائربس اے-350 میڈیم ہول ہوائی جہاز، ہماری ایوارڈ یافتہ انفلائٹ سروس کے ساتھ حیدرآباد کے مسافروں کو بہتر سہولت فراہم کرے گا۔جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کے سی ای او مسٹر پردیپ پنیکر نے بتایا کہ جی ایم آئی حیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (جی ایچ آئی اے ایل) نے گزشتہ چند مہینوں میں بین الاقوامی مسافروں کی آمدورفت میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے۔سنگاپور حیدرآباد سے سب سے زیادہ مطلوب مقامات میں سے ایک ہے اور تہوار کے موسم میں یہ ٹریفک بڑھ جاتی ہے۔مسٹر پنیکر نے کہا کہ انتہائی جدید طیاروں میں مسافروں کے آرام کا خاص خیال رکھا گیا ہے، اس طرح مسافروں کو سفر کا ایک خوشگوار تجربہ ملتا ہے۔ اس سے جنوبی اور وسطی علاقے سے مسافروں کی آمدورفت میں مزید اضافہ ہوگا۔سنگاپور ایئر لائنز 30 اکتوبر سے ہندوستان کے آٹھ شہروں کے لیے ہفتہ وار 96 پروازیں چلائے گی۔

Related Articles