سنبھل:بس پلٹنے سے سات افراد زخمی، دو کی حالت نازک
سنبھل:اپریل۔ اترپردیش کے ضلع سنبھل کے گنور علاقے میں اتوار کی صبح ایک پرائیویٹ بس کے پلٹ جانے سے سات مسافر زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت نازک ہے۔گنور کے پولیس سرکل افسر نے بتایا کہ صبح تقریبا ساڑھے سات بجے چنڈی گڑھ سے ضلع بدایوں کے قصبہ اجھانی جارہی ایک پرائیویٹ بس دہلی بدایوں شاہراہ پر تھانہ گنور کے تحت گرام جگناتھ پور کے نزدیک ایک آوارہ مویشی کو بچانے کے دوران پلٹ گئی۔بس پلٹنے سے بس میں سوار سات مسافر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کے لئے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا جہاں سے دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے پر ہائرسنٹر ریفر کردیا گیا ہے۔