سلمان کو بھیجا گیا خط خوف کا ماحول پیدا کرنے والا
ممبئی، جون ۔مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ نے منگل کو کہا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بشنوئی گینگ کی جانب سے بھیجا گیا دھمکی آمیز ایک خط اس لئے بھیجا گیا تاکہ خوف کو قائم رکھنے کا ماحول بنایا کیا جاسکے۔محکمہ نے کہا کہ بشنوئی گینگ اداکاروں اور بڑے تاجروں سے پیسے وصولنے کی تیاری کر رہا تھا۔ذرائع کے مطابق سلیم خان کے سیکیورٹی اہلکاروں کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں ان کے گھر کے قریب پڑا ایک خط ملا جس میں خوف کا ماحول پیدا کرنے کے لیے قابل اعتراض الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔پنجابی موسیقار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کو 5 جون کو مانسا گاؤں میں ان کے گھر کے قریب قتل کر دیا گیا تھا۔ ان کی موت سے تفریحی دنیا حیران ہے۔سدھو موسے والا کے قتل کے مرکزی ملزم لارنس بشنوئی گینگ کے رکن سدھیش کامبلے عرف مہاکل سے جب پوچھ گچھ کی گئی تو معلوم ہوا کہ گرفتار گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ساتھی وکرم براڑ نے سلیم خان کے لیے ایک خط چھوڑا تھا۔ممبئی پولیس نے اس سے قبل کہا کہ جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو ایک خط جاری کیا تھا۔ اس کے گینگ کے تین ارکان راجستھان کے جالور سے ممبئی آئے تھے اور انہوں نے ملزم سوربھ مہاکل سے ملاقات کی تھی۔