سعودی امدادی ٹرک شمال مغربی شام پہنچ گئے

ریاض/جیندریس،فروری ۔سعودی امدادی ٹرک شام اور ترکیہ میں پیر 6 فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں شمال مغربی شام کے شہر جیندریس میں مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے لیے پہنچ گئے ہیں۔سعودی امدادی کیمپ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سعودی کیمپ میں شمالی شام میں مصیبت زدہ لوگوں کو ٹھہرانے کے لیے 2000 خیمے شامل ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ شامی جیندریس کے لیے جلد ہی مزید امدادی قافلے پہنچیں گے۔ اتوار کو سعودی امداد کے ٹرک شمال مغربی شام کے متاثرہ علاقوں میں داخل ہوئے تھے۔واضح رہے کنگ سلمان سنٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایکشن کی طرف سے فراہم کردہ 11 امدادی ٹرکوں جن میں 104 ٹن خوراک اور پناہ گاہ کا سامان تھا نے ہفتے کے روز زیتون کی شاخ سرحدی گزرگاہ کو عبور کیا تھا۔ یہ امدادی سامان شام میں زلزلہ متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔سعودی پریس ایجنسی۔ ایس پی اے۔ کے مطابق ہفتہ کو امدادی سامان جیندریس، بلبل، راجو، اطمہ، سرمدا، کفر تخاریم، دار عزۃ اور الاتارب میں تقسیم کیا جائے گا۔ یہ اقدام سعودی ریلیف ایئر برج کی توسیع کے طور پر سامنے آیا ہے۔ سعودی امدادی فضائی پل کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ سلمان کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔

Related Articles