سشمیتا ،سیلواگنپتی نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا

نئی دہلی، اکتوبر۔راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے منگل کو دو نو منتخب اراکین ایس سیلواگنپتی اور سشمیتا دیو کوراجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف دلایا۔مرکز کے زیر انتظام پڈوچیری سے منتخب مسٹر سیلواگنپتی نے تمل میں جبکہ مغربی بنگال سے منتخب ہونے والی محترمہ دیو نے بنگالی میں حلف لیا۔نو منتخب اراکین کی جانب سے اپنی ریاست میں رائج زبان میں حلف لینے کے دوران ایوان کی کارروائی میں ملک کی مختلف زبانوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہا کہ یہ ریاستوں کی کونسل کی یعنی راجیہ سبھا کے جذبے کے مطابق ہے۔ انہوں نے اراکین پر سے اپیل کی کہ وہ 22 نوٹیفائیڈ زبانوں میں ترجمے کی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی اپنی زبانوں میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔اس موقع پر پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی، راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی پی کے راماچاریولو اور سکریٹریٹ کے کئی سینئر حکام بھی موجود تھے۔

Related Articles