سسودیا نے ونود نگر میں زمین مافیا سے اراضی بازیاب کرائی

نئی دہلی ، اکتوبر۔دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے جمعرات کے روزمغربی ونود نگر ای بلاک میں عہدیداروں کے ساتھ کا دورہ کر کے وہاں پر واقع کالونی کے آباد کاری کے دوران بارات گھر کے لیے مختص کی گئی زمین کو لینڈ مافیا سے بازیاب کرا تین منزلہ بارات گھر تعمیر کرنے کی ہدایت دی۔ مسٹر سسودیا نے کہا کہ عوام کو ان کا حق دلانا کیجریوال حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی طرف سے یہ شکایات موصول ہو رہی تھی کہ لینڈ مافیا اور کچھ سماج دشمن عناصر نے بارات گھر کے لیے مختص کی گئی اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو چھوٹی تقریبات کا انعقاد کرنے میں مشکلات پیش آرہی تھی ۔ اس کے پیش نظرفیصلہ لیا گیا کہ اس زمین کو لینڈ مافیا کے چنگل سے بازیاب کرا کے عوام کی سہولت کے مطابق یہاں تین منزلہ جدید بارات گھر کی تعمیر کرائی جائے گی ۔ واضح رہےکہ ای بلاک ویسٹ ونود نگر میں کالونی کی آبادکاری کے دوران ہی مقامی لوگوں کو شادی کی تقریباب منعقد کرنے کے مقصد سے بارات گھر کے لئے 250 گز زمین سونپی گئی تھی ۔ شروع میں لوگ اس زمین پر چھوٹے پروگرام منعقد کرتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ کچھ سماج دشمن عناصر اور لینڈ مافیا نے اس زمین پر قبضہ کرنا شروع کر دیا۔ علاقائی رکن اسمبلی اور مسٹر سسودیا کو اس کی معلومات موصول ہونے بعد انہوں نے یہ زمین لینڈ مافیا کے چنگل سے آزاد کرائی۔

Related Articles