سر مارک رولی میٹروپولیٹن پولیس کے نئے کمشنر نامزد
لندن،جولائی۔ سرمارک رولی کو میٹرو پولیٹن پولیس کا نیا کمشنر نامزد کردیا گیا ہے وہ ڈیم کرسیڈاڈک کے مستعفی ہونے سے خالی ہونے والا عہدہ سنبھالیں گے۔57سالہ سر مارک2014-18تک میٹ پولیس کے کائونٹرٹیرر ازم کے سربراہ کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں جس کے بعد وہ پرائیوٹ انڈسٹری سے وابستہ ہوگئے تھے۔ سابق کمشنر ڈیم کرسیڈاڈک متعدد اسکینڈلز سامنے آنے کے بعد فروری میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی تھیں۔ نئی کمشنر سرمارک رولی نے اپنی تقرری کو’’بڑا اعزاز‘‘ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ ان کا مشن پولیس پر اعتماد کو بحال کرنا ہے جسے حالیہ دنوں میں بہت نقصان پہنچا ہے۔ سرمارک کو مانچسٹر ارینا بمبنگ ، ویسٹ منسٹر اور لندن برج حملوں کے بعد پولیس کیشاندار عمل پر 2018 میں ’’نائٹ‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔