سری نگر میں ابھی بھی چار جنگجو سرگرم ہیں: آئی جی پی کشمیر
سری نگر، ستمبر ,کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ سری نگر میں ابھی بھی چار جنگفجو سرگرم ہیں جنہیں بہت جلد گرفتار کیا جائے گا یا مارا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سال گذشتہ کے ماہ اگست میں کہا تھا کہ سری نگر میں کوئی جنگجو موجود نہیں ہے لیکن بعد میں ستمبر کے پہلے ہفتے میں عباس نامی جنگو ضلع کولگام سے یہاں آیا اور اس کے بعد مزید سات جنگجوؤں نے جوائن کیا۔موصوف انسپکٹر جنرل نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں ایک سپورٹس ایونٹ کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا: ’سری نگر میں چار جنگجو سرگرم ہیں جن کو بہت جلد گرفتا کیا جائے گا یا مارا جائے گا، ہم نے پچھلے سال اگست میں کہا تھا کہ سری نگر میں کوئی ملی ٹنٹ موجود نہیں ہے لیکن بعد میں ستمبر کے پہلے ہفتے میں ضلع کولگام سے عباس نامی جنگجو یہاں آیا اور اس کے علاوہ سات مزید جنگجوؤں نے جوائن کیا‘۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے پانچ جنگجوؤں کو اب تک مارا گیا۔مسٹر کمار نے کھیل سرگرمیوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا: ’ملی ٹنسی کا گراف گھٹ رہا ہے کھیل سرگرمیاں اک الگ چیز ہے اس سے نوجوانوں کی شخصیت سازی ہوتی ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر پولیس بھی ایسی سرگرمیاں شروع کرے گا۔منشیات کے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف ہم لڑ رہے ہیں اور اس میں والدین کا تعاون بھی ضروری ہے اور ہم سب مل کر اس کے خاتمے کے لئے لڑیں گے۔