سرکاری ملازم کو دھمکانا درست نہیں: شیوراج

بھوپال،اپریل۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہانے آج کہا کہ سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کو کہا گیا ہے اور سرکاری ملازم کو دھمکانا کسی بھی حال میں درست نہیں ہے۔مسٹر چوہان نے یہاں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پتہ نہیں مسٹر کمل ناتھ کو کیا ہو گیا ہے۔ دیکھ لوں گا، نپٹا دوں گا، آرہا ہوں۔ سرکاری ملازم سے کسی بھی صورت میں دھماکانا درست نہیں ہے، اخلاق بھی نہیں ہے۔ وہ انسان ہیں ان کی بھی عزت ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسٹر کمل ناتھ کیا دیکھ لیں گے۔ کیا یہ زیان درست ہے؟ اس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔مسٹر کمل ناتھ کے کئی ایسے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں، جس میں وہ افسران کے ساتھ دھمکی بھرے لہجے والے الفاظ بولتے ہوئے سنائی دیتے ہیں۔

 

Related Articles