ساگر میں مسلسل قتل کے معاملے میں کئے گئے ضروری اقدامات: وزیر داخلہ

بھوپال، ستمبر۔مدھیہ پردیش کے ساگر میں ہو نے والے مسلسل قتل کے معاملے میں وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ تمام ضروری احتیاطیتدابیر کرنے کا حکم دیا گیااور جلد ہی اس معاملے کو اجاگر کیا جائے گا۔ڈاکٹر مشرا نے صحافیوں سے بات چیت کے درمیان کہا کہ اس معاملے میں پولیس سپریٹنڈنٹ سے بات ہوئی ہے۔ تمام جگہوں پر پولیس اور رات میں گشت کرنے والے چوکیدار کو الرٹ کیا گیا۔واقعہ کو لے کر عوامی بیداری بھی کی جا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ واقعہ سے جڑے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھے جا رہے ہیں۔ ایک دو جگہوں پر کوئی شخص دوڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔ پہلے دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے کوئی ان واقعات کو انجام دے رہا ہے۔جلد ہی معاملے اجاگرہوجائے گا۔ ساگر ضلع میں گزشتہ تین دن میں تین لوگوں کے قتل کے بعد سے علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔ قاتل گھر کے باہر سونے والوں اور چوکیدار کو اپنا نشانہ بنا رہا ہے۔

Related Articles