سات کروڑ کے جعلی نوٹ کے ساتھ سات افراد گرفتار

ممبئی، جنوری ۔ مہاراشٹر میں ممبئی کرائم برانچ پولیس نے مغربی مضافاتی علاقے دہیسر میں سات افراد کے پاس سے 2000 روپے روپے کے 7 کروڑ جعلی نوٹ ضبط کیے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق کرائم برانچ کی ٹیم نے جال بچھا کر بدھ کی دیر رات سات کروڑ روپے کے جعلی نوٹوں کے ساتھ سات افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس نے پہلے چار افراد کو گرفتار کیا اور ان کی کار سے 2000 روپے کے جعلی نوٹوں کے کل 250 بنڈل برآمد کیے، جن کی مالیت 5 کروڑ روپے اندازہ لگایا گیا۔پوچھ گچھ کے دوران چاروں مبینہ ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کے گینگ کے تین اراکین اندھیری کے ہوٹل امفا میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں کو گرفتار کر لیا اور ان سے دو کروڑ روپے کے جعلی نوٹ برآمد کر لیے۔ ملزمان کی شناخت وسیم سلمانی (29)، سمت شرما (32)، پردیپ چودھری (28)، منوج شرما (39)، ونود وجین (39)، اسرار احمد عبدالسلام قریشی (42) اور آفاق احمد انصار احمد انصاری (33) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 489 (a) (b) (c) کے تحت مجرمانہ سازش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

Related Articles