سابق بی ایس پی ایم ایل سی محمود علی ممبئی سے گرفتار

سہارنپور:جولائی۔ اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں کانکنی مافیا و سابق بی ایس پی ایم ایل سی حاجی اقبال عرف بالا کے چھوٹے بھائی محمود علی کو ممبئی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سابق ایم ایل سی محمود علی کئی مجرمانہ معاملوں میں مطلوب چل رہے تھے۔ علی کی گرفتاری پر تین دن قبل ہی پولیس 25ہزار کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ ضلع کی تھانہ مرزاپور پولیس نے ہفتہ کی دیر شام نوئی ممبئی کے تھانہ نیرول علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ جہاں وہ کرائے کےمکان لے کر روپوش تھے۔ڈی آئی جی سدھیر کمار سنگھ نے آج بتایا کہ پوری رات محمود علی کو نیرول تھانے میں رکھا گیا۔ اتوار کی صبح 11بجے سہارنپور پولیس ٹرانجٹ ریمانڈ لینے کے لئے مجسٹریٹ کے یہاں گئی۔ اس کے بعد پولیس سے سہارنپور لاکر عدالت میں پیش کرے گی۔ محمود علی دیگر مقدمات کے ساتھ ساتھ ایک عصمت دری کے معاملے میں بھی مطلوب تھے۔ ان کے بڑے بھائی حاجی اقبال ابھی بھی فرار ہیں۔ان پر بھی 25ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ محمود علی مرزاپور واقع گلوکل یونیورسٹی کے فاونڈر بھی ہیں۔ دونوں بھائیوں کے ذریعہ حاصل کی گئی جائیداد کی جانچ مرکزی ایجنسی ای ڈی اور سی بی آئی وغیرہ کررہی ہے۔

Related Articles