سابق ایم ایل اے ہریش کماوت کا انتقال

جے پور، فروری۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور سابق ایم ایل اے ہریش چندر کماوت کا راجستھان میں انتقال ہو گیا۔ان کی عمر تقریباً 79 سال تھی۔ وہ ناگور ضلع کے نواں اسمبلی حلقہ سے سال 1985، 1990، 1998 اور 2003 میں ایم ایل اے رہے۔ اس کے علاوہ وہ ماٹی کلا بورڈ کے چیئرمین سمیت کئی دوسرے عہدوں پر بھی فائز رہے۔ان کی موت پربی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا سمیت بی جے پی کے کئی لیڈروں نے رنج و غم کا اظہار کیا اورایشور سے ان کی آتما کی شانتی کی دعا کی۔ڈاکٹر پونیا نے ان کی موت پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر کماوت کے انتقال کی خبر ملتے ہی انہیں بے حد تکلیف ہوئی۔ انہوں نے بی جے پی خاندان کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کماوت نے زمینی سطح پر کام کیا اور وہ سادگی اور پوری لگن کے ساتھ کام کرتے رہے۔اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر راجندر سنگھ راٹھور نے بھی ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ایشورمرحوم کی آتما کو شانتی دے اور سوگوارخاندان کو یہ دکھ برداشت کرنے کی طاقت دے۔ایم پی رام چرن بوہرا اور راشٹریہ لوک تانترک پارٹی کے کنوینر اور ایم پی ہنومان بینیوال نے بھی مسٹر کماوت کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ بی جے پی کے کئی دیگر لیڈروں نے بھی مسٹر کماوت کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

 

Related Articles