سمستی پور میں ٹرک سے کچل کردیہی ڈاکٹر سمیت دو افراد ہلاک، خاتون زخمی

سمستی پور، دسمبر۔ بہار میں سمستی پور ضلع کے وبھوتی پور تھانہ علاقے میں ٹرک سے کچل کر ایک دیہی ڈاکٹر سمیت دو افراد ہلاک جبکہ ایک دیگرخاتون شدید زخمی ہو گئی۔پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ دیہی ڈاکٹر ششی بھوشن کمار اور ان کے اسسٹنٹ ابھیشیک کمار جمعہ کی رات موٹر سائیکل پر ضلع کے وبھوتی پور میں اپنے گھر جا رہے تھے کہ سندھیا-نرہن مین روڈ پر ایک بے قابو ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ سڑک عبور کرنے والی ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ششی بھوشن کماربیگوسرائے ضلع کے ہریچک گاؤں کے رہنے والے تھے، وہ وبھوتی پور تھانہ علاقے کے بھوسور دیوی چوک میں دواخانہ چلاتے تھے، جبکہ ان کا اسسٹنٹ ابھیشیک کمار ضلع کے وبھوتی پور تھانہ علاقے کے بھوسور گاؤں کا رہنے والا تھا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔

Related Articles