زخمی سابق نائب وزیراعظم کو اسماعیل ھنیہ کا فون،حملے کی مذمت

غزہ،جولائی۔جمعے کے روز اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے سابق نائب وزیر اعظم ڈاکٹر ناصر الدین الشاعر کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ فلسطین کے سابق نائب وزیراعظم ڈاکٹر ناصرالدین الشاعر کو کل جمعہ کے روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا۔ زخمی فلسطینی شخصیت کو علاج کے لیے نابلس کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔اسماعیل ھنیہ نے فون پر بات کرتے ہوئے اس حملے کو ’غدارانہ جرم‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ان کا کہنا تھاکہ کسی فلسطینی شخصیت کو اس طرح نشانہ بنانا فلسطینی قوم کی نہیں بلکہ قابض دشمن کی خدمت کرنا ہے۔ہنیہ نے فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس سے ذاتی طور پر مطالبہ کیا کہ وہ اس کیس میں ملوث افراد کا سراغ لگانے اور ٹرائل کرنے کے لیے فوری اقدامات کرائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام فلسطینی اس گھناؤنے جرم پر شدید غصے کی حالت میں ہیں۔ حماس کے سربراہ نے اس مجرمانہ رویے کے خطرے کے خلاف خبردار کیا، جو کہ ایک عظیم قومی مصیبت بن کر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے جرائم فلسطینی قوم اور قیادت کو حق کی آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتے۔جمعہ کو مسلح افراد نے سابق فلسطینی وزیر اعظم ڈاکٹر ناصر الدین الشاعر پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں کفر قلیل میں تھے۔ فائرنگ سے ان کی ٹانگوں میں چھ گولیاں لگی ہیں۔چند ہفتے قبل الشاعر کو النجاہ نیشنل یونیورسٹی کے گارڈز اور سکیورٹی عملیکے ارکان نے مارا پیٹا اور حملہ کیا۔

Related Articles