ریلائنس جیو فون نیکسٹ کی دیوالی پر آمد، صارفین میں جوش، بکنگ شروع

نئی دہلی،/ اکتوبر۔ٹیلی کام ٹائیکون ریلائنس جیو کے جیو فون نیکسٹ نے بازار میں دھوم مچارکھی ہے۔ اس دیوالی پر اس کی آمد کی خبر پھیلتے ہی صارفین نے بُکنگ شروع کردی ہے۔ اس اسمارٹ فون کو جیو نے گوگل مشترکہ طور پر تیار کیاہے۔ گوگل کے نئے آپریٹنگ سسٹم پرگتی کوالکام کے پاور فُل پروسیسر کے ساتھ جیو فون نیکسٹ فیچرز کے معاملے میں مہنگے اسمارٹ فون کا مقابلہ کرتا ہوانظر آرہا ہے۔یہ اطلاع کمپنی کی پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔ ریلیز کے مطابقجیو فون دیکھنے میں توشاندار ہیہی، فون کی پلاسٹک باڈی کافی مضبوط ہے اور انفرادیت کا احساس کراتی ہے۔ جیو فون نیکسٹ میں پریمئیم اسمارٹ فون زمرہ کا ایک اور فیچر ہے۔ گوریلا گلاس۔3،جو اسکرین کو چھوٹی موٹی زد سے بچاتا ہے۔5.45 انچ کا ایچ ڈی+ٹچ اسکرین کافی برائٹ ہے اور دھوپ میں اچھے رزلٹ دیتا ہے۔2 جی بی ریم،32 جی بی انٹرنل میموری والے اس ڈیوائس میں ملٹی ٹاسکنگ کیلئے کوالکام کا پاور فل پروسیسر دیا گیاہے۔ 64 بٹ سی پی یو کے ساتھ کواڈ کور کیو ایم 215 چپ سیٹ ڈیوائس کی پرفارمینس کو نیکسٹ لیول پرلے جاتاہے۔ اس اسمارٹ فون کا کیمرہ کافی اچھا ہے۔فون کے بیک سائڈ میں فوٹو کاپی کیلئے 13میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیاہے۔ کیمرہ بہترین پکچر کیپچر کرسکے۔ اس لئے یہ نائٹ موڈ، پوٹریٹ موڈاورایچ ڈی آر موڈ سے لیس ہے۔ کیمرہ لینس کے ٹھیک نیچے ایل ای ڈی فلیش موجود ہے۔ سیلفی کے شوقینوں کو بھی جیو فون نے مایوس نہیں کیا ۔فون کے فرنٹ سائڈ میں 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ جو کئی طرح کے فلٹرس کے ساتھ آتا ہے۔کمپنی نے کہا ہے کہ ویسے تو جیو فون نیکسٹ کی قیمت 6499 روپے ہے لیکن اسے صر ف 1999 کی ڈاون پیمنٹ پر اپنا بنایا جاسکتا ہے۔ بقیہ ادائیگیقسطوں کی جاسکتی ہے اور اسے بھی موبائل ٹیرف پلان کے ساتھ وابستہ کردیا گیاہے۔ یہ ارتباطی منصوبہ 300 روپے سے شروع ہوتا ہے اور 600روپے ماہانہ تک جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 300 روپے میں اسمارٹ فون کے ساتھ مہینے کا ری چارج بھی۔ صارفین کو صرف 2ہزار کی ڈاون پیمنٹ کرنی ہوگی۔اس جیو فون نیکسٹ میں دو سلاٹ دیئے گئے ہیں۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں جیو کے ساتھ کسی دوسری کمپنی کاسم بھی استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن ایک سم سلاٹ میں جیو کا سم ڈالنالازمی ہے۔ دوسری ضروری بات ہے ڈیٹاکنیکشن کے طور پر صرف جیو سم کا ہی استعمال ہوسکتا ہے۔ مطلب یہ کہ دوسری کمپنی کا سم تو استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن صرف بات کرنے کیلئے، ڈیٹا کا استعمال کرنے کیلئے صرف جیو نیٹ ورک کا ہی استعمال کرنا ہوگا۔ نئے سمارٹ فون میں ڈیول سم سلاٹ کے علاوہ ایک ایس ڈی کارڈ سلاٹ الگ سے دیا گیا ہے۔ جو 512 جی بی تک کے ایس ڈی کارڈ کو سپورٹ کرتاہے۔ مطلب فون میں فلموں، فوٹو اور گانوں کے یہ معقول سٹوریج دستیاب ہے۔اس کی کارکردگی بھی بہت اچھی ہے۔اس میں 3500 ایم اے ایچ کی لیتھیم بیٹری نصب ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ ایک بار چارج کرنے پر 36 گھنٹے تک چلتی ہے۔ اس فون کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس ڈیوائس سے 10 ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ کیا جاسکتاہے۔

 

Related Articles