ریاض کتاب میلے میں ’آڈیو کتابیں’ چھا گئیں
ریاض،اکتوبر۔سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں یکم اکتوبر سے جاری بین الاقوامی کتاب میلے میں آڈیو کتابوں کی بھاری مانگ دیکھنے میں آئی ہے۔ ریاض کتاب میلے میں شامل پبلشنگ ہاؤسز اسٹالوں پر آڈیو بکس کے لیے پوڈ کاسٹ خدمات مہیا کی گئی ہیں جنہیں بڑی تعداد میں لوگ وزٹ کر رہے ہیں۔ پوڈ کاسٹ کی خدمات الیکٹرانک اور کاغذی کتابوں کا متبادل بن گئی ہیں۔ یہ ایک ایسی سہولت ہے جس میں خود سے کتاب پڑھنے کا ترد نہیں کرنا پڑتا۔’کتاب صوتی‘ ایپ سے وابستہ احمد رویحل نے کہا کہ عرب دنیا میں آڈیو کتابوں کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ کسی وقت یہ مغربی رجحان تھا مگر اب عرب ممالک میں بھی یہ رحجان بڑھ رہا ہے۔ کتابوں کی آن لائن آمد کے بعد آڈیو کتب کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ہماری ایپ میں ہم عربی میں 000 ، 20سے زیادہ آڈیو کتابیں فراہم کررہے ہیں جب کہ انگریزی کتابوں کی تعداد تقریبا 60 ہزار سے زیادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ایپلی کیشن کا خیال ابتدائی طور پر سویڈن میں عرب کمیونٹیز کو عربی کتابیں فراہم کرنا تھا۔ اس کے بعد ہم نے توسیع کی اور ایپلیکیشن کئی عرب ممالک کے ساتھ ساتھ یورپ اور امریکا میں پھیل گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ایپ کا مقصد عربی کتب کی ایک بڑی تعداد فراہم کرنا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ایپلی کیشن اپنے صارفین کو بہترین اور اعلیٰ پائے کی کتابیں پیش کرتی ہے۔ اس میں کتب کی کئی کیٹیگریز شامل ہیں۔ ایپلیکیشن میں ایک فیچر ’کڈز موڈ‘ بچوں کے لیے تیار کیا گیا ہے کیونکہ یہ اس عمر کے لوگوں کے لیے کتابوں کی فہرستیں دکھاتا ہے تاکہ نوجوان اور کم عمر بچیاپنے لیے وہ چیز منتخب کر سکیں جس سے وہ آسانی سے سننے کی طرف راغب ہوں۔قابل ذکر ہے کہ "کتاب آڈیو” ایپلی کیشن کی بنیاد 2016 میں سویڈش کاروباری اداروں سیبسٹین بانڈ اور انتون پولاک نے رکھی تھی۔ تب سے یہ دنیا میں عربی آڈیو بکس کا ذخیرہ رکھنے والا سب سے بڑا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔