ریاست بھر میں 9 سے 15 مئی تک لاڈلی لکشمی فیسٹیول: شیو راج
بھوپال، مئی۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ لاڈلی لکشمی فیسٹیول کے تحت جیسا پروگرام آج بھوپال میں ہوا ہے، ویسے ہی ریاست بھر میں 9 سے 15 مئی تک اسی طرح کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔مسٹر چوہان یہاں منعقد ’لاڈلی لکشمی اتسو‘سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں منعقدہ اس تقریب میں بیٹیوں کے احترام، رہنمائی اور مکالمے کے پروگرام میں ’لاڈلی لکشمی یوجنا‘ کی ترقی پر مبنی ایک کتاب کا بھی اجرا کیا۔ اس دوران ریاست کی ’لاڈلی لکشمیاں‘اور ان کے سرپرست بھی موجود رہے۔مسٹر چوہان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج مکھیہ منتری لاڈلی لکشمی یوجنا کے سولہ سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس اسکیم نے لاکھوں بیٹیوں کی زندگی بدلنے کا کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ایک فیصلہ کر رہے ہیں کہ اس سکیم کے تحت حکومت میڈیکل کالج، انجینئرنگ کالج، لاء کالج اور آئی آئی ٹی کی فیس بھی ادا کرے گی۔ تہوار کے تحت جیسا پروگرام آج بھوپال میں ہوا ہے، ویسے ہی پروگرام ر یاست بھر میں 9 مئی سے 15 مئی تک منعقد کیے جائیں گے،۔فیسٹیول کے تحت منعقدہ پروگرام میں لاڈلی بیٹیوں کی جانب سے دی گئی کمال، ناقابل تصور اور شاندار پیشکشوں نے سب کا دل موہ لیا۔مسٹر چوہان نے کہا کہ اب بیٹیاں مسکراتی، کھلکھلا رہی ہیں، اچھے گانے گارہی ہیں، اچھا بولتی بھی ہیں، اچھا کھیلتی ہیں، اچھی طرح پڑھتی ہیں اور ضرورت پڑنے پر غنڈوں کی عقل ٹھاکانے لگا دیتی ہیں۔ بیٹیاں کسی میدان میں پیچھے نہیں ہیں۔وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے تیر اندازی میں گولڈ میڈل جیتنے والی طالبہ مسکان بھوریا، کھو-کھو کھلاڑی بھویہ سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی لاڈلی لکشمیوں کو اعزاز دیا۔