ریاستی حکومت وٹھا بائی نارائن گاؤنکر اکنامک ڈیولپمنٹ کارپوریشن قائم کرے: پوار

ممبئی، اپریل ۔ مہاراشٹر اسمبلی میں اپوزیشن رہنما اجیت پوار نے ہفتہ کے روز کہا کہ ریاستی حکومت کو لوک فنکاروں کے لئے وٹھا بائی نارائن گاؤنکر اکنامک ڈیولپمنٹ کارپوریشن قائم کرنا چاہئے تاکہ وہ بڑھاپے میں باوقار زندگی گزار سکیں۔ مسٹر پوار نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ مہاراشٹر کے ریاستی تسلیم شدہ لوک فنکاروں کو مکان، خوراک، طبی سہولیات، کم سود پر قرض، بچوں کی تعلیم، بڑھاپے میں باوقار زندگی گزارنے کے لیے سرکاری اسکیمیں فراہم کی کرائی جانی چاہیے۔جب حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا تو انہوں نے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر یہ مطالبہ دہرایا۔انہوں نے کہا کہ وٹھا بائی کے آخری دن بہت تکلیف دہ گزرے تھے۔ اکثر لوک فنکاروں کا یہی حشر ہوتا ہے، ان کی زندگی دکھ کے ساتھ ختم ہوتی ہے۔ انہیں اس صورتحال سے بچانے کے لیے ان کے بڑھاپے میں لوک فنکاروں کے رہنے، کھانے اور دوائیوں کا بندوبست کیا جانا چاہئے۔

Related Articles