رونالڈو اپنی بیٹی کے آپریشن کیلئے اسپتال پہنچ گئے

مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنی بیٹی کے آپریشن کیلئے اسپتال پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتگال فٹ بال ٹیم کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کی مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اپنی اہلیہ کے ساتھ دیکھا گیا ہے اور یہ تصویر کسی کھیل کے میدان اور سیاحتی مقام کی نہیں ہے بلکہ ایک اسپتال کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال کے بیڈ پر موجود مریض فٹبالر کی بیٹی ہے جسے اپینڈکس کے علاج کیلئے لایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے پانچ بچے ہیں اور تصویر وائرل ہونے کے بعد ان کے فینز کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار اور صحت یابی کیلئے دعائیں کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ پرتگالی فٹبالر نے سعوی عرب کے فٹبال کلب النصر میں شمولیت اختیار کرلی ہے جس کے بعد سے وہ سعودی عرب میں ہی اپنی فیملی کے ہمراہ مقیم ہیں۔

 

Related Articles