روس کو ڈونباس اور نیوکلیر پلانٹ پر حملوں کا جواب بہت جلد دیں گے، یوکرینی صدر

برلن،کیف ،اگست۔ یوکرین کے صدرولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین پر قبضہ کرنے والوں کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے، روس کو ڈونباس اور نیوکلیر پلانٹ پر حملوں کا جواب بہت جلد دیں گے،دوسری جانب جرمنی نے کہا ہے کہ وہ جنگ کی صورت میں برسوں یوکرین کی مددکرسکتاہے۔ یوکرینی صدر نے حالیہ وڈیو پیغام میں کہاکہ ہمارے ملک پر قبضہ کرنے والوں کو اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے اورہم روس کو ڈونباس اور نیوکلیر پلانٹ پر حملوں کا جواب بہت جلد دیں گے۔ ادھرجرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیئر بوک نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اگر یوکرین جنگ کئی سال تک جاری رہی تو جرمنی اس کی مالی اور فوجی امداد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کو آئندہ موسم گرما میں اپنے دوست ممالک سے جدید بھاری ہتھیاروں کی ضرورت ہو گی ، یوکرین ہماری آزادی اور امن کا بھی دفاع کر رہا ہے۔

Related Articles