روس میں آتشزدگی سے 60 عمارتیں جل کر خاک

ماسکو، اگست۔ روس کے جنوبی روستوف علاقے میں جنگلات میں آگ لگنے سے سات رہائشی مکانات سمیت 60 عمارتیں جل کر تباہ ہوگئیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے آج یہ اطلاع دی ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی ‘تاس کی ایک رپورٹ میں روس کی وزارت برائے ہنگامی حالات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ روستوف کے شمال مشرقی حصے میں واقع اُست دونیتسک کے جنگلاتی علاقے میں پیر کو شروع ہونے والی جنگل کی آج صبح 136 ہیکٹر تک پھیل گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ اس خوفناک آگ سے آس پاس کے تین گاوں متاثر ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق آگ سے متاثرہ گاؤں کے مکینوں کو پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ ہنگامی حالات کی وزارت نے آگ پر قابو پانے کے لیے دو طیارے، ایک ہیلی کاپٹر، 300 سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تعینات کی گئی ہیں۔

Related Articles