راہل گاندھی کانگریس صدر کے انتخاب کے لیے بیلاری میں ووٹ ڈالیں گے
نئی دہلی، اکتوبر۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کانگریس صدر کے عہدہ کے انتخاب میں پیر کو کرناٹک کے بیلاری کے سنگاناکلو میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے اتوار کو کہا کہ مسٹر راہل گاندھی کے ووٹ ڈالنے کے بارے میں کسی قسم کی قیاس آرائی کی ضرورت نہیں ہے اور وہ بھارت جوڑو یاترا میں شامل دیگر مندوبین کے ساتھ کل سنگانکالو میں ووٹ ڈالیں گے۔مسٹر رمیش نے ٹویٹ کیاکہ اس بارے میں سوالات پوچھے جا رہے ہیں کہ صدر کے انتخاب کے لیے راہل گاندھی کل اپنا ووٹ کہاں ڈالیں گے۔ کچھ بھی قیاس نہیں کیا جانا چاہیے۔ وہ تقریباً 40 دیگر بھارت جوڑو یاترا کے یاتری ہیں، جو پی سی سی کے مندوبین کے ساتھ بیلاری کے سنگانکلو میں بھارت جوڑو یاترا کے کیمپ کے مقام پر ووٹ ڈالیں گے۔واضح رہے کہ کانگریس صدر کے عہدہ کا انتخاب 17 اکتوبر کو ہونا ہے۔ پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا، جو پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک چلائی جا رہی ہے، کرناٹک کے بیلاری ضلع میں ہے اور پارٹی کے الیکشن ڈیپارٹمنٹ نے یاترا میں شامل مندوبین کے لیے حق رائے دہی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔